Monday, June 9, 2025

(Urdu version)Deen-Duniya-sath-sath l-part-3


 🌙 دین اور دنیا ساتھ ساتھ – حصہ 3

کیا توبہ سے رب العالمین کی رضا حاصل کرنا ممکن ہے؟کیا توبہ سے شیطان 😈 کی ہار ممکن ہے ؟

❤️ اللہ کی محبت اور توبہ کی قوت سے زندگی بدلتی ہے


دین اور دنیا ساتھ ساتھ کے سفر میں اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی سے حسد، کینہ، بغض اور تکبر کو نکالنا شروع کر دیں — آہستہ آہستہ — تو ہماری یہ زندگی رب کی رحمت کا مظہر بن جائے گی۔


اللہ اپنے بندوں سے بےپناہ محبت فرماتا ہے۔ اللہ اپنے بندے کو بخشش کا راستہ عطا کرتا ہے روایت میں آتا ہے   رب العالمین فرماتا ہے سمندر  کی جھاگ کے برابر گناہ لیے کر بھی  میرا بندہ میرے پاس آئے تو میں اپنی رحمت سے اس کے گناہ معاف کر دوں گا۔"


بنی اسرائیل کا ایک شخص بہت نیک تھا۔ اس نے اپنی زندگی کے 50 سال رب کی محبت میں گزارے، رب کو ایسے چاہا جیسے چاہنے کا حق ہے۔ پھر شیطان کے بہکاوے میں آ گیا اور اپنے ہی رب کو بھول گیا۔ اسی طرح 50 سال گزر گئے۔ ایک دن جب اس نے آئینے میں سفید بال دیکھے تو اسے خیال آیا کہ اس کی زندگی تو ختم ہونے والی ہے۔ اگر میں اب توبہ کروں تو کیا قبول ہو گی؟


اتنے میں دل میں ایک آواز آئی:


> "اے میرے بندے! جب تُو مجھ سے محبت کرتا تھا، تو میں دن رات تجھ سے محبت کرتا تھا۔ پھر تُو مجھے بھول کر شیطان کے راستے پر چل پڑا، اور 50 سال یوں گزر گئے۔ میں روز تیرے پلٹنے کا انتظار کرتا رہا۔ اور آج تُو میری طرف لوٹ آیا ہے، تو میں اپنے فضل سے تیرے تمام گناہ معاف کرتا ہوں اور تجھے اپنی محبت میں شامل کر لیتا ہوں۔"




اس واقعے سے علم ہوتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں سے کتنی محبت کرتا ہے۔

آج آپ زندگی کے جس حصے میں بھی ہیں — چاہے جوانی میں ہوں یا زندگی کے آخری حصے میں — سب کچھ بھول کر رب کی رحمت کی طرف لوٹ آئیں، کیونکہ وہ اپنے بندوں سے محبت فرماتا ہے اور ان کا انتظار کرتا ہے۔


اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ رب کی طرف کیسے لوٹیں، پوری زندگی گناہوں میں گزر گئی، تو یقین جانیں رب کی طرف لوٹنا بہت آسان ہے۔ اس کی رحمت بہت وسیع ہے۔ وہ اپنے بندے کو سنوارنے کے لیے تیار ہے۔


اگر ٹوٹ گئے ہو تو رب کی طرف لوٹ جاؤ۔

اگر تکلیف حد سے زیادہ ہے تو رب کی طرف لوٹ جاؤ۔

وہ تمہارا انتظار کر رہا ہے۔


شیطان کے دھوکے سے باہر نکلو کہ "اب کیا ہو گا؟"

تمہارا رب رحمٰن ہے، اور رحمٰن کی رحمت سے باہر کچھ نہیں۔


اللہ ہم سب کو اپنی محبت عطا کرے اور سیدھے راستے کی ہدایت دے۔



---


✨ 📍 حدیث کا مفہوم – توبہ کی فضیلت (بنو کلب کا ذکر)


ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مفہوم):


> "اگر میرا بندہ اتنے گناہ کر لے جتنے بنو کلب قبیلے کی بکریوں کے بال ہوں، اور پھر سچے دل سے توبہ کرے، تو اللہ اپنی رحمت سے اس کے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے۔"




جب شیطان نے یہ سنا، تو وہ پہاڑوں پر جا کر چیخ مار مار کر رونے لگا اور کہنے لگا:


> "اب تو میں اللہ کے بندوں کو گمراہ کرنے میں ناکام ہو گیا ہوں، کیونکہ اگر وہ گناہ کریں گے تو توبہ کر کے معاف کرا لیں گے!"




تب اس کے چیلوں نے کہا:


> "پریشان نہ ہو، ہم بندوں کو توبہ کی طرف جانے ہی نہیں دیں گے!"





---


💡 علی اور رضا کی مثال – سچی توبہ کا اثر


تصور کریں:


علی اور رضا دونوں اللہ سے محبت کرنے والے بندے ہیں۔


علی جب گناہ کرتا ہے، تو شرمندہ تو ہوتا ہے لیکن توبہ نہیں کرتا، نہ ہی کوئی نیکی کرتا ہے۔


رضا جب گناہ کرتا ہے، تو نادم ہونے کے بعد کہتا ہے: "اے رب! تُو مجھ سے محبت کرتا ہے، اور میں تجھ سے، مگر شیطان کے بہکاوے میں آ کر میں گناہ کر بیٹھا۔ تُو مجھے معاف فرما دے، تیرے سوا میرا کوئی رب نہیں!"

پھر وہ کوئی نیکی بھی کرتا ہے تاکہ رب کو راضی کرے۔



فرض کریں علی نے 10 گناہ کیے اور توبہ نہ کی، تو اس کے نامہ اعمال میں 10 گناہ ہی لکھے گئے۔

جبکہ رضا نے بھی 10 گناہ کیے، لیکن توبہ کی، اور نیکیاں کیں، تو:


10 گناہ مٹا دیے گئے


توبہ کا الگ ثواب ملا


نیکیوں کا دس گنا اجر ملا



تو علی کے مقابلے میں رضا کامیاب ٹھہرا۔


یہی شیطان کا چالاک ہتھکنڈہ ہے کہ وہ ہمیں توبہ تک پہنچنے ہی نہیں دیتا۔ مگر جب ہم رضا کی طرح بنیں، تو ہم نہ صرف رب کو راضی کر سکتے ہیں، بلکہ شیطان کو ناکام بھی بنا سکتے ہیں۔



---


میرا کام تھا بتانا، عمل کرنا آپ کا کام ہے۔

اگر آپ ہمارے ساتھ اس "دین اور دنیا ساتھ ساتھ" کے سفر میں شامل ہو جائیں، تو ان شاء اللہ آپ رب کے محبوب بندوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

کیونکہ رب کوشش مانگتا ہے، انعام وہ خود دیتا ہے۔

آپ رب کی راہ میں کوشش کروں اور انجام رب العالمین پر چھوڑ دو
Ap Allah Ki Raza ka Lia Deen or Duniya sath sath ka hisa Bano  or dusro ko be dewat do yd Rakho humara Rab Kisi ka ajar zaya Nahi Karta  next part coming soon 🔜

No comments:

Post a Comment

Part 19🌸 "Small Deeds, Big Rewards – How to Get Allah’s Mercy Instantly"

 🌧️ Showers of Mercy: Small Deeds That Connect You to Allah Deen aur Duniya Saath Saath – Part 19 Sometimes, it feels as though there’s a h...